نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں ٗ عمران خان

 
0
339

اسلام آباد مارچ 28(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریفوں کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر لندن میں جائیدادوں کی ملکیت سے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلی ہے۔ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کیلئے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔