مردان،ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
633

پشاور مارچ 28(ٹی این ایس) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ہ محمد انور خان کی ہدایت پر منشیات روک تھام مہم میں P۔4 موبائل سکواڈ ڈسٹرکٹ نوشہرہ نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق فواد اقبال خان ڈائریکٹر ایکسائز مردان ریجن کے زیر سرپرستی ارشد خان ای ٹی او نوشہرہ کے زیر نگرانی دوست محمد خان انسپکٹر انچارج P۔4 موبائل سکواڈ نوشہرہ، سجاد خان سب انسپکٹر اور قا ضی بلال سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے پک اپ گاڑی سے 131kgچرس برآمد کی، ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات قانون کے تحت تھانہ پبی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔