پشاور سے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کا سہولت کار گرفتار

 
0
320

پشاور مارچ 28(ٹی این ایس)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کے سٹیمپس، پمفلٹس اور لیٹر پیڈز چھاپنے کے الزام میں تنظیم کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقعہ ایک دکان پر چھاپہ مار کر بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے پمفلٹس، سٹیمپس، لیٹر پیڈز اور 3 کمپیوٹر سسٹم برآمد کرلئے۔بیان کے مطابق پمفلٹس، لیٹرز پیڈز بنانے میں ملوث دکان کے مالک سیف علی کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انشافات متوقع ہے۔