ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

 
0
318

اسلام آباد ،مارچ 29(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کنوینر شپ کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔جسٹس عامرفاروق نےفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے 26 مارچ کو الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹا دیا تھا۔تاہم فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔