وزیر اعلی شہباز شریف کی لندن میں اہم برطانوی اور امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

 
0
723

لاہور ،مارچ 29(ٹی این ایس):وزیر اعلی شہباز شریف کی لندن میں اہم برطانوی اور امریکی شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔جب کہ ایک ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے اہم مشن کے لئے لندن میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔شہباز شریف کی اہم پاکستانی شخصیت اور لاہور میں سابق امریکی قونصل جنرل سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

یہ ملاقتیں لندن کے سنٹرل ہوٹل میں ہوئیں۔جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ساتھ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی اہم بر طانوی اور امریکی حکام سے بھی ملاقتیں ہوئی ہیں۔اور ممکنہ طور پر لندن میں کچھ ایسے معملات طے کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان کی سیاست ہیں۔تا کہ پاکستان کے اندرآنے والے الیکشن کے لئے راہ ہموار کی جائے۔