جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل نعمان زکریا کا کرم ایجنسی کا دورہ

 
0
452

اسلام آباد،مارچ 29(ٹی این ایس): پاک فوج کے میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا کہ قبائل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے اور قیام امن کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور سڑکوں سمیت ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ کرم ایجنسی کے دورے کے موقع پر صدہ میں قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے 9 ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا کہ فورسز فاٹا میں دیر پا امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں اور امن و امان کے ساتھ ساتھ فاٹا میں عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے بریگیڈیئر اختر علیم، کمانڈنٹ کرم میلشیاء راشد جاوید اور پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی سلیم خان ،فخر زمان بنگش، حاجی عبدالمنان اور دیگر قبائیلی عمائدین نے کہا کہ فورسز نے کم مدت میں ہمارے علاقوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دور دراز علاقوں میں ہسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت ریکارڈ تعمیراتی کام کئے ہیں عمائدین نے کرم ایجنسی میں کیڈٹ کالج کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا میجر جنرل نعمان زکریا نے دورہ کرم ایجنسی میں لوئر کرم ایجنسی اور وسطی کرم کے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کیا۔