فلسطین:اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں میں فلسطینی کسان شہید 

 
0
329

فلسطین ،مارچ30(ٹی این ایس):فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں میں فلسطینی کسان شہید ہو گیا، گولہ باری سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل نے یہ گولہ باری جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے کے قریب کی عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے والا کسان اور زخمی شخص کھیت میں کام کر رہے تھے۔فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔