وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان افسوس ناک ہے:شاہ محمود قریشی

 
0
455

ملتان،مارچ30(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان افسوس ناک ہے، انہیں یہ بیان واپس لینا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کوچیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر اعتراض ہے تو وہ اس انتخاب کوچیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں خرید و فروخت ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کیے جائیں،ہم نے 2013ء کے انتخابات سے سیکھا ہے اور مناسب تیاری بھی کر رہے ہیں۔شاہ محمود کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ایسے نگران وزیراعظم کا انتخاب کریں گے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی، اب حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد کے حوالے سے شاہ محمود نے کہا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہیں، انہیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدرکم ہونے سے مہنگائی کے طوفان کی آمد آمد ہے، امریکا میں وزیراعظم کی سیکیورٹی چیکنگ کی مذمت کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں معیشت مستحکم ہو رہی ہے،ملک دیوالیہ کے قریب ہے۔