تھانہ بنی پولیس کو منشیات فروش چھڑوانے کے لئے رشوت کی پیش کش کرنے والا شخص گرفتار

 
0
342

راولپنڈی اکتوبر 02 (ٹی این ایس): تھانہ بنی پولیس کو منشیات فروش چھڑوانے کے لئے رشوت کی پیش کش کرنے والا شخص گرفتار پولیس نے منشیات فروش گرفتار کیا ملزم نے منشیات فروش چھوڑنے کے لئے دس ہزار روپے رشوت دینے کی آفر کی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش محمد اکرم خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 260 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ منتقل کیا،منشیات فروش کی گرفتاری کے متعلق پتہ چلنے پر سید طارق نامی شخص تھانے آیا،جس نے تفتیشی افسر کو ملزم کو چھوڑنے کے عوض 10،000 روپے رشوت دینے کی کوشش کی جس پر تفتیشی آفیسر نے رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق قانون کی بالادستی اور رٹ کو کوئی بھی شخص چیلنج نہیں کر سکتا، قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،