لاہور، تیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی، ڈرائیور فرار ہو گیا 

 
0
333

لاہور ، مارچ 30(ٹی این ایس):صوبائی دارلحکومت میں لٹن روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔ لٹن روڈ پر ہمدرد دواخانہ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو عملے نے زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ اہل علاقہ نے لٹن روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث لٹن روڈ پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے رات کے وقت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا۔