تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
314

لاہور ، مارچ 30(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ خوراک میں ریکوری نہ کرنے پر قومی خزانے کو 52کروڑروپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اعتراض لگا دیا۔ 2016۔17کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ کی طرف سے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ریکوری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ 18اضلاع ملتان ، بہاولپور، ساہیوال ، فیصل آباد ،بہاولنگر ، خانیوال ، سرگودھا ، مظفر آباد ، سیالکوٹ ، میانوالی ، لودھراں ، لیہ ، جھنگ ، راولپنڈی ، بھکر ، نارووال ، ڈیرہ غازی خان اور ننکانہ صاحب کے فوڈ کنٹرلرز 52کروڑ 72لاکھ 47ہزار 746روپے کی ریکوری نہ کر سکے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے معاملہ ڈیپارٹمنٹل اکاؤ نٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اٹھایا مگر محکمہ کی طرف سے کوئی جواب نہ دیا گیا ۔