ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی، اسکیم شاندارتھی لیکن رسپانس اچھا نہیں ملا: چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین

 
0
359

لاہور جولائی 16(ٹی این ایس)چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور مدت ختم ہوتے ہی بھرپورآپریشن ہوگا،جوسہولتیں مانگی گئیں وہ دی گئیں،اسکیم شاندارتھی لیکن رسپانس اچھا نہیں ملا۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ پر ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی گئی لیکن افسوس ہے کہ بہت کم لوگوں نے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جبکہ ایمنسٹی اسکیم کے سینٹرل،سدرن پنجاب میں مایوس کن نتائج رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 جون تک چارہزارلوگ ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہوئے لیکن یکم جولائی سے 50 افراد بھی ایمنسٹی اسکیم سے مستفید نہیں ہوئے تاہم اس سے اب تک 53 ہزار افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ رخسانہ یاسمین کا مزید کہنا تھا کہ جوسہولتیں مانگی گئیں وہ دی گئیں،اسکیم شاندارتھی لیکن رسپانس اچھا نہیں ملا،ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور مدت ختم ہوتے ہی بھرپورآپریشن ہوگا۔