سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے پانی کی سپلائی میں پچاس فیصد کمی کر دی   

 
0
990

اسلام آباد (ٹی این ایس )وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے پانی کی سپلائی میں پچاس فیصد کمی کر دی شہریوں کا تین دن بعد صرف آدھے گھنٹے کیلئے پانی سپلائی کیا جانے لگا شہر کو پانی فراہم کرنے والے دونوں ڈیموں میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا،1992 میں  بننے والا غازی بروتھا منصوبہ بھی شروع نہ ہو سکا جبکہ دیگر منصوبے بھی حکام کی نااہلی کی وجہ سے شروع نہ ہو سکے جسکی وجہ سے دارالحکومت میں پانی کا سنگین صورتحال اختیار کر گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بھی پانی کی قلت تھی تاہم موسم گرما کے شروع ہوتے ہی یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیا اس بابت سی ڈی اے کے واٹر سپلائی کے افسران نے موقف اختیار کیا کیا کہ  معمول سے کم بارشوں کی وجہ سی پانی کی قلت ہوئی جب اعلی افسران   سے پوچھا گیا کہ کیا پچھلے تیس سال میں کوئی ایسا منصوبہ بنایا گیا جو ڈیمز کا متبادل ہو گا یا بارشوں کی کمی کی وجہ سے دیگر کوئی ایسا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے شہریوں کو پانی سپلائی کیا جا سکے گا تو انھوں نے خاموشی اختیار کر لی  موجودہ صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع نہ کیا گیا تو اگلے چار میں وفاقی دارالحکومت میں پانی ناپید ہو جائے گا اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے