پر امید ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے: رحمن ملک

 
0
376

لندن ،مارچ31(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمن ملک کی لندن میں میڈیا سے گفتگو۔ پر امید ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ جمہوریت کے سفر کو آگے بڑھتا دیکھ رہا ہوں۔ اگر حلقہ بندیوں کے حوالے سے کچھ مشکل ہوئی تو ہم سب مل کر حل کرلیں گے۔اگر حکومت و اپوزیشن مل کر نگران وزیراعظم نہ لاسکی تو یہ بدقسمتی ہوگی۔ حکومت و اپوزیشن نگران حکومت پر متفق نہ ہوئے تو لوگوں کا پارلیمنٹ پر اعتماد کم ہوگا۔ اگر نگران وزیر اعظم کوئی اور لے کر آیا تو پھر ہمیں گلہ نہیں ہونا چاہئے۔ نواز شریف کو مشورہ ہے کہ اداروں پر تنقید بند کردیں۔ نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید بند نہ کی تو پانچ سال بعد میمو گیٹ کی طرح کہیں گے مجھ سے غلطی ہوئی۔