میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے، فرحت اللہ بابر

 
0
351

اسلام آباد، مارچ 31(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے واضح کیا ہے کہ نہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے نہ فیس بک اکاؤنٹ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند عرصے سے سابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے نام سے سوشل میڈیا کی اہم ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف پوسٹ شیئر کی جارہی ہیں۔ این این آئی نے رابطہ کر کے ان سے پوچھا کہ آج کل آپ کے نام سے ٹوئٹر پر مختلف پوسٹس شیئر ہو رہی ہیں کیا یہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہے جس پر انہوں نے کہا کہ میرانہ ہی فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ ہے نہ ہی ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہے۔