پشاور میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اور عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے، حنیف عباسی

 
0
903

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس ) : مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے،عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں،عدالت بینک ٹرانزیکشن مانگ رہی ہے جو پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں،عدالت نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان سے تفصیلی جواب مانگا ہے، عمران خان نے ہمیشہ قوم سے قدم قدم پر جھوٹ بولا ہے۔منگل کو حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت راشد خان کے بارے میں عمران خان سے باربار پوچھ رہی ہے۔

عدالت بینک ٹرانزیکشن مانگ رہی ہے جو پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں۔عدالت نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان سے تفصیلی جواب مانگا ہے۔پشاور میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اور عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے۔عمران خان چھپے ہیں،گلیات سے واپس آکر عدالت کا سامنا کریں ۔ عمران خان نے ہمیشہ قوم سے قدم قدم پر جھوٹ بولا ہے۔لاہور کے جلسے میں بھی لوگوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا۔ عمران خان کبھی کہتے ہیں بنی گالہ جائیداد گفٹ ملی ہے اور کبھی انکار کرتے ہیں۔عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے۔عمران خان عدات اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔عمران خان ملک کا پیچھا چھوڑ دیں جو آپ کا کام ہے وہ کریں۔