محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

 
0
1169

لاہور ستمبر 12 (ٹی این ایس ):قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بیٹی کی پیدائش کی خبر دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔ قومی کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ محمد عامرنے اپنی بیٹی کا نام منسا رکھا ہے۔