بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
16974

لاہور ، مارچ 31(ٹی این ایس): بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبیل ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی دعوے ٹھس،گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ،لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12 بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔حکومتی موقف ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں دو گھنٹے بجلی بند رہے گی۔بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی نتائج نہ دے سکیں،خصوصی ٹیموں بجلی کی چوری تو نہ روک سکیں البتہ علاقے کی بجلی بند کردی،چند بجلی چورں کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی بند کرنا سراسر زیادتی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔