باغ ‘شعبہ تعلیم میں بہتری کی جانب ایک قدم‘سابق طریقہ بحال کرنے کا اعلان

 
0
407

باغ،اپریل01 (ٹی این ایس):آزاد کشمیر ضلع باغ میں واقعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میت گلی میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی‘اس پروقار تقریب میں والدین نے بھرپور شرکت کی‘صدر معلم سردار محمد رمضان خان نے اس موقع پر اہم اعلانات بھی کئے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میت گلی میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں والدین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔صدر معلم سردار محمد رمضان خان نے اس موقع پر سکول کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کئے جن کو والدین نے خوب سراہا۔شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میت گلی نے سابق طریقہ بحال کرنے کا اعلان کردیا‘صدرمعلم کے اعلانات کے مطابق جماعت پنجم تک ادارہ کتابیں مفت مہیا کرے گا‘ تیسری جماعت تک تختی ‘ سلیٹ اور پہاڑے لازمی قراردے دیئے گئے۔نرسری کلاس کیلئے معلمہ ٹیچر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔والدین نے سٹاف کی کمی کے باوجود ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور صدر معلم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔صدر معلم نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ نئے سال کے موقع پر اپنے بچوں کو سکول میں داخل کریں اور اپنے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں ۔ادارے میں سہولیات کے فقدان اور سٹاف کی کمی کے باوجودہ بہتر رزلٹ دینے پر عوام الناس نے صدر معلم اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہااور مبارکباد پیش کی۔ادارے نے سہولیات نہ ہونے اور سٹاف کی کمی کے باوجود ان اداروں کے برابر نتائج دیئے جہاں سہولیات میسر ہیں۔مقررین نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں سردار مضان جیسا قابل صدر معلم ملا ہے ہم ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔واضح رہے صدر معلم سردار محمد رمضان خان کا اپنا کیریئر بے داغ ہے انہوں نے ہمیشہ 100فیصد رزلٹ دیا ہے۔تقریب سے صدر معلم سردار محمد رمضان خان ‘ راجہ جعفر‘امان اللہ نیازی‘ صوبیدار (ر) اشفاق اور دیگر نے خطاب کیا۔