پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا‘مبشر منیر اعوان

 
0
353

مظفرآباد،اپریل01 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا موجودہ حکومت اگر تعلیم کے شعبہ میں مزید بہتری نہیں لا سکتی تو کم از کم جو سکولز، کالجز، اور یونیورسٹیز قائم ہیں ان کو بحال رکھے، جبکہ حکومت ان تعلیمی اداروں کو بھی بند کررہی ہے جو سابقہ دور حکومت میں قائم ہوئے تھے ، ان خیلات کا اظہار انہوں ایک نجی سکول کے سالانہ ریزلٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا مقصد آزاد کشمیر بھر میں سستی اور معیاری تعلیم پہنچانا تھا جسکی واضح مثالیں بھی موجود ہیں ، گزشتہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں تعلیمی انقلاب پرباء کیا گیا ،تعلیم کے شعبہ میں درجنوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی گئی موجودہ حکومت اگر ان اداروں میں مزید بہتری نہیں لا سکتی تو کم از کم جو تعلیمی ادارے قائم ہیں ان کو بحال تو رکھے، مبشر منیر کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ الیکشن میں معیاری تعلیم دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کر پا رہی ہے جو نئے تعلیمی ادارے قائم کیے گے تھے ان کو بند کررہی ہے ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی عوام کو معیاری تعلیم سے محروم نہیں ہونے دے گی ، انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے شعبہ میں جو بہتری کے لیے وعدے کیے گئے تھے ان کو فی الفور پورا کریں۔