7 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیاگیا

 
0
320

فیصل آباد،02اپریل(ٹی این ایس):فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں حوّا کی ایک اور بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 7 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔فیصل آباد میں سٹی جڑانوالہ کے علاقہ گلشن عزیز کی رہائشی 7 سالہ طالبہ مبشرہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلی تو درندہ صفت افراد کا شکار بن گئی۔ نامعلوم درندوں نے کمسن طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی مگر پنجاب حکومت اور پولیس خواب خرگوشی کے مزے لینے میں مصروف رہی۔حکومت اور پولیس کی غفلت کے باعث جڑانوالہ میں صرف 10 دن کے مختصر ترین عرصہ میں درندگی کے ایسے دل دہلا دینے والے تین بڑے واقعات سامنے آئے مگر پولیس کے کان پر جُوں تک نہ رینگی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آسکی۔کمسن مقتولہ کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ کمسن مبشرہ کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے اگر عدلیہ کو قوانین میں ترامیم بھی کرنا پڑتی ہیں تو ترامیم کی جائیں اور ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔