ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے اعداود شمار جاری کر کہ حکومتی پول کھول دیے

 
0
4797

اسلام آباد (ٹی این ایس) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے اعداود شمار جاری کر کہ حکومتی پول کھول دیے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں فروری 2018 کی نسبت گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی مہنگائی ماہانہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فروری کی نسبت مارچ 2018ء میں مہنگائی کی شرح 0.31 فیصد بڑھی جو کہ مارچ 2017ء کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 3.25 فیصد رہی واضح رہے کہ جولائی تا مارچ 2016-17ء مالی سال مہنگائی کی شرح 3.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ماہانہ بنیادوں پر سپاری 26 فیصد اخبارات 15 فیصد، نجی سکولوں کی فیسیں 10 فیصد بڑھیں، جبکہ گاڑیوں کی قیمت 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تاہم مٹی کا تیل 5 فیصد، چائے 5 فیصد، لہسن، چکن، پیٹرول 4 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے۔دوسری جانب ایک ماہ میں ٹماٹر 20 فیصد، پیاز 19 فیصد، سبز مرچ 16 فیصد، انڈے 7 فیصد سستے ہوئے، گزشتہ ماہ میں مختلف دالوں کی قیمتیں 2 فیصد تک سستی ہوئیں، ایک سال کے دوران ڈیزل اور پٹرول 20 فیصد گوشت 11 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے 26 فی صد بڑھے۔