سرگودھا‘تھانہ صدر جوہرآباد کی حوالات سے تین انتہائی خطرناک ملزمان پولیس اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار

 
0
530

سرگودھا،04اپریل(ٹی این ایس): تھانہ صدر جوہرآباد کی حوالات سے تین انتہائی خطرناک ملزمان پولیس اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے‘ جاتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے تعاقب پر پولیس حوالدار بھی شدید زخمی ہو گیاجس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جوہر اباد سے سرگودھا ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔فرار ہونے والے 2ملزمان مقدمات قتل اور ایک بس اڈا ڈکیتی مقدم میں زیرحراست تھے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز علی الصبح حوالات میں بند 3ملزمان جوہراباد کے عرفان،موضع تلوکر کے مسعود اور ڈیرہ اسمائیل خان کے عمران نے ڈیوٹی پر موجود پولیس سنتری سے پانی کا کولر مانگا جیسے ہی پولیس اہلکار نے پانی کا کولر حوالات میں دینے کے لیے تالہ کھولا تو ملزمان نے اسکو زدوکوب کرتے ہوئے اس کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دیں اور حوالات سے ملزمان فرار ہو گئے اسی دوران تھانہ کے حوالدار فیض اللہ نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے پیچھا کیا توانہوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل فیض اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کیباعث جوہرآباد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے اسے فوری طبی امداد کے بعد سرگودھا ریفر کر دیا گیاجو سرگودھا کے تھانہ کڑانہ کے علاقہ کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے۔فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق خوشاب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا گیا ہے۔