الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت شروع ہوگئی

 
0
1386

اسلام آباد،04اپریل(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت آج سے شروع ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے بارہ ضلع بٹ گرام کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہیملک بھر سے ایک ہزار دو سو چھیاسی اعتراضات الیکشن کمیشن میں دائر ہو ئے۔جن پر الیکشن کمیشن رواں ماہ میں اعتراضات پر سماعت کرے گا۔ا لیکشن کمیشن نے بغیر کاروائی کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعتوں کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی۔