فرانسیسی ریلوے ہڑتال پر یومیہ 45لاکھ مسافر متاثر

 
0
374

پیرس،04اپریل(ٹی این ایس):فرانس میں ریلوے کے ملازمین نے تین ماہ پر محیط ہڑتالوں کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے، جس سے آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق ہڑتال ہر ہفتے دو مرتبہ کی جائے گی اور مطالبات پورے نہ ہونے پر یہ سلسلہ اٹھائیس جون تک جاری رہے گا۔ہڑتال کرنے والے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ صدر امانوئل ماکروں سرکاری ٹرین کمپنی میں وسیع تر اصلاحات کا منصوبہ ترک کریں۔ فرانس میں یومیہ بنیادوں پر ساڑھے چار ملین افراد ان ٹرینوں پر سفر کرتے ہیں۔ ان ہڑتالوں کو صدر کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے لیے ایک بڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔