امریکا اور اسرائیل شام میں مداخلت کر رہے ہیں، ایرانی صدر

 
0
1316

تہران،04اپریل(ٹی این ایس):ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان ترکی روانہ ہونے سے پہلے دیا، جہاں وہ اپنے ترک اور روسی ہم منصب رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کے مطابق شامی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائیوں کی وجہ سے ہی گزشتہ سات برسوں میں پانچ لاکھ شامی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔