پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے ٗ اعزاز چوہدری

 
0
387

واشنگٹن12مئی(ٹی این ایس)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے‘ پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔امید ہے معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے، پاکستان تعلقات کی بہتری چاہتا ہے ، پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایاہے اورامریکہ کو بھی میکنزم کو قبول کرنا چاہیے،آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔