امریکاکاشام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لیے آزادانہ انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ 

 
0
307

واشنگٹن،10اپریل(ٹی این ایس):امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی تحقیقات کے لیے ایک نئی آزادانہ انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک میں اس ضمن میں ایک مجوزہ قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے ۔اس کی منظوری کی صورت میں اقوام متحدہ کا ایک تحقیقاتی پینل قائم کیا جائے گا اور وہ شام میں زہریلی گیسوں کے حملوں کے ذمے داروں کا تعین کرے گا۔