طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل

 
0
726

عدالتی بینچ کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے ٗ جسٹس طارق اور جسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہوں گے ٗکیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی
اسلام آباد 12مئی(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالتی بینچ کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے جب کہ جسٹس طارق اور جسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث تحلیل ہوگیا تھا۔