جرمنی میں کردوں کی کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز میں نمایاں اضافہ

 
0
316

برلن،04اپریل(ٹی این ایس):جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں دہشت گردی کے تقریبا چار سو واقعات کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارلس روہے میں قائم اس دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ اس دوران کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی پر قائم کیے جانے والے مقدمات میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اور فروری کے آخر تک یہ جماعت تقریبا ایسے پچاس واقعات میں ملوث ہے۔ 2017 میں اس جماعت پر 130 کیسز قائم کیے گئے تھے۔ گزشتہ برس جرمنی میں دہشت گردی کے 1,210 کیسز کی تحقیقات کی گئی تھیں، جن میں سے 1,031 کا تعلق مسلم انتہا پسندی سے تھا۔