کوشش کرتا ہوں مستقل مزاجی سے رنز کروں ،جب مجھ سے رنز نہ ہوں تو بڑی پریشانی ہوتی ہے‘ بابر اعظم

 
0
320

لاہور،04اپریل(ٹی این ایس):قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم مجھے جو کردار دیتی ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، میرے کوچ کا پلان ہوتا ہے کہ میں اپنا نیچرل کھیل کھیلوں اور اننگز کے آخر تک کھیلوں، لوگوں کا کام بولنا ہے لیکن ہمارا کام کھیلنا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔ایک انٹر ویو میں بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح میں نے سوچا تھا کہ سنچری کرنی ہے وہ نہ ہوسکی۔ میں نے چانس لیا لیکن چند گیندوں کو میں صحیح طور پر استعمال میں نہیں لاسکا جس کی وجہ سے میں سنچری مکمل نہ کرسکا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویراٹ کوہلی لیجنڈ ہیں، میں ان کے قریب بھی نہیں ہوں۔ میرا کام یہ ہوتا ہے کہ میں ان کا مقابلہ کروں لیکن وہ بہت اوپر ہیں۔کوشش کرتا ہوں کہ ان جیسی پرفارمنس دوں کہ میری ٹیم جیتے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر فارمیٹ کے لحاظ سے ٹریننگ کرتا ہوں، سب سے زیادہ توجہ میں اپنی فٹنس پر دیتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ مستقل مزاجی سے رنز کروں کیونکہ جب مجھ سے رنز نہ ہوں تو بڑی پریشانی ہوتی ہے۔