’ سات دن محبت ان‘ رواں عیدالفطر پر سینماء گھروں میں ریلیز کی جائیگی

 
0
386

اسلام آباد،07اپریل(ٹی این ایس):نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم’ سات دن محبت ان‘کو رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماء گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے پر مبنی ہے جو کراچی جیسے پرہجوم شہر میں اپنی محبت کی تلاش کررہا ہوتا ہے جسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان سمیت شہریار منور، آمنہ الیاس ، میرا سیٹھی بھی شامل ہیں۔ میراسیٹھی فلم میں پرنسز سونو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی نے دے رہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔