امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر شام پر حملے سے باز رہے، روس

 
0
634

ماسکو،11اپریل(ٹی این ایس):روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب میں کسی فوجی کارروائی سے باز رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ میں روسی کے مندوب وسیلی نیبینزیا نے کہاکہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ جو منصوبے بنا رہے ہیں ان پر عمل کرنے سے باز رہیں،انھوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے کسی قسم کی ‘غیرقانونی فوجی کارروائی’ کی تو وہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے اشتعال انگیزوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرار داد کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی۔