سرگودھا گجرات روڈ پر موٹر وے سالم کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا ‘3افراد جاں بحق ‘6زخمی

 
0
3451

سرگودھا،11اپریل(ٹی این ایس): سرگودھا گجرات روڈ پر موٹر وے سالم کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ مین تین افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جان بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔زرائع کے مطابق منڈی بھاوالدین سے انے والے تیز رفتار ڈمپر نے سالم کے قریب رکشہ کو کچل دیا۔پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ پھلروان مصروف تفتیش ہے۔