سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی‘ 21ملزمان گرفتار

 
0
12460

سرگودہا،11اپریل(ٹی این ایس):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں 21ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن، چرس اور شراب سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔جن میں تھانہ ساہیوال پولیس نے طلعت رضا سکنہ ساہیوال سے چرس1100گرام،تھانہ عطا شہید پولیس نے شکیل سکنہ چک جھمرہ سے چرس300گرام، یوسف سکنہ 110جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فرخ جاوید سکنہ فروکہ سے چرس210گرام،تھانہ سٹی پولیس نے تحصیل خان سکنہ لکی مروت سے ہیروئن280گرام،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شبیر سکنہ حمید ٹاون سے چرس160گرام،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے قمر عباس سکنہ 51شمالی سے شراب42بوتل، علی حمزہ سکنہ گھمن کالونی سے شراب108بوتل،تھانہ لکسیاں پولیس نے اشرف سکنہ دودہ سے شراب5بوتل، اعظم سکنہ دودہ سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عبدالباسط سکنہ 133شمالی سے شراب30بوتل، غلام مرتضی سکنہ 136شمالی سے شراب30بوتل، اورنگزیب سکنہ 135شمالی سے بندوق12بور،غلام اکبر سکنہ 164شمالی سے پسٹل30بور،مختار سکنہ 165شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ریاض سکنہ دھریمہ سے رائفل444بور، حسن رضا سکنہ 68شمالی سے بندوق12بور، شفقت سکنہ 92شمالی سے پسٹل30بور،جابر سکنہ نواب پور سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے راشد سکنہ کباڑی بازار سے پسٹل30بور،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے مرید عباس سکنہ میانی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔