پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پنجاب بھر میں بڑا آپریشن متعدد برف خانوں سمیت درجنوں فوڈ پوائنٹس سیل

 
0
994

راولپنڈی اپریل 3 (ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں128 برف خانوں کی چیکنگ کی۔آلودہ پانی اور زنگ آلود برتن استعمال کر نے پر 17برف خانے سیل کر دیئے گئے۔ لاہور ڈویژن میں 4، گوجرانوالہ میں 2، فیصل آباد میں 3، راولپنڈی میں 2، سرگودھا میں 2،ملتان اور ڈی جی خان میں 2،2برف خانے سیل کیے گئے۔ 99برف کارخانوں کو نوٹس جاری کئے گئے۔پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گرد ونواح میں کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر فوڈ پوائنٹ سربمہر کر دیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرمختلف فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور 1لاکھ 58ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ جادہ چوک جہلم میں بٹ مرغ شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،گوشت پر مکھیوں کی بھر مار،فریزر میں باسی گوشت اور خون کی موجودگی،کونز کا استعمال نہ کرنےپر سیل کر دیا گیا۔ راولپنڈی کی ٹیموں نے جی ٹی روڈاور ڈھوک کھبہ میں موجود چکن کاٹیج،شنواری ریسٹورانٹ اور کراچی شمع بریانی اینڈ پکوان سنٹرسٹور کو ناقص انتظامات ،غیر معیاری اشیا ء فروخت کرنے پرمجموعی طور پر 33000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ چکوال کی ٹیم نے مین بازار چکوال،تلہ گنگ روڈ دھرابی چکوال، موٹر وے سروس ایریا ساؤتھ کلر کہاراوردھرابی گاؤں کادورہ کیا اور معائنہ کے دوران

بوم بوم شنواری ریسٹورنٹ، بسم اللہ ہوٹل ، فوڈ ویلی ہوٹل، شیر شنواری ریسٹورنٹ اور سدا بہار ہوٹل کو کھلی چربی کے استعمال، مجموعی طور پر80000روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید برآں ساؤتھ کلرکہار اور اٹک میں مختلف جنرل سٹور، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ، فش پوائنٹس، چکن شاپس اورملک شاپس پر دورانِ معائنہ کے علاوہ ٹیموں نے سروس ایریا موٹر وے کا دورہ کیا اور معائنہ کے دوران سپر مارٹ اور سی مارزائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے ،غیر معیاری خوراک اور مشروبات کی موجودگی پر مجموعی طور پر22,000جرمانہ عائد کیا .اور 500لیٹر سے زائد غیر معیاری ملاوٹ زدہ دودھ تلف کر دیا گیا۔