سی پی اواسراراحمدخان عباسی نے اپنے عہدے کاچارج چھوڑدیا

 
0
1309

راولپنڈی، اپریل 3 (ٹی این ایس):  سی پی اواسراراحمدخان عباسی کی جگہ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی افضال احمد نے سی پی اوراولپنڈی کااضافی چارج سنبھال لیا۔اسراراحمدخان عباسی کوگذشتہ روزتبدیل کردیاگیاتھا اورانہیں سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ ایس ایس پی اسراراحمد خان عباسی نے دومارچ 2015کوراولپنڈی کے سی پی اوکاچارج سنبھالاتھا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سول سرونٹس رولز1974کے تحت سرکاری ملازم ایک سیٹ پرزیادہ سے زیادہ تین برس تک تعینات رہ سکتاہے یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ موجودہ آرپی اوراولپنڈی ڈی آئی جی محمدوصال فخرسلطان راجہ کی راولپنڈی میں تعیناتی کوبھی آج دواپریل کوتین سال مکمل ہوگئے ہیں انہوں نے دواپریل 2015کوبطورآرپی او راولپنڈی چارج لیاتھا۔اس طرح قواعدکے مطابق ان کی مدت تعیناتی بھی مکمل ہونے پرآئندہ چندروزمیں ان کاتبادلہ بھی متوقع ہے ۔