کل بھی چوہدری نثارعلی خان کیساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں‘رہنماء (ن)لیگ ملک لیاقت حسین

 
0
5806

راولپنڈی،11اپریل(ٹی این ایس):مسلم لیگ( ن) کے رہنما وچیئرمین یوسی 90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ کل بھی چوہدری نثارعلی خان کیساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے جتوانے کیلئے ایڑی چوڑی کا زورلگادینگے ،حلقہ این اے59کے تمام یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کارکنان چوہدری نثارعلی خان کی قیادت میں متحد اورمنظم ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے وفدکے ہمراہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل کونسلر یاسرخان جدون،چوہدری نواز،ملک رشید،ملک نزاکت،ملک رفاقت ،ملک ناصرریاست ودیگر بھی موجود تھے ،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہماری کارکردگی کی تعریف کی اورانہوں نے شکریہ اداکیا کہ اہلیان یوسی چک جلال دین نے گزشتہ الیکشن میں بھی انکا بھرپورساتھ دیا اوراب بھی ان کے کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہیں اس موقع پر انہوں نے چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ اسلم،چوہدری ساجد ودیگر کابھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہم سے مسلسل رابطہ رکھا اورہماری رہنمائی بھی کی۔