اوپن یونیورسٹی میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں

 
0
439

اسلام آباد،11اپریل(ٹی این ایس):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز) ایک سالہ ایم ایڈ ٗ ڈیڑھ اور چار سالہ بی ایڈ اور اے ٹی ٹی سی (کے داخلے جاری ہیں۔ ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ ٹیچر ایجوکیشن ٗ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت سیکنڈ ڈیوژن کے ساتھ ایم اے /ایم ایس سی /بی ایس یا بی اے آنرز )چار سالہ(مقرر ہے ۔ چار سالہ بی ایڈ تین شعبوں میں پیش کیا گیا ہے ٗ بی ایڈ )ایلیمنٹری ایجوکیشن( اور بی ایڈ )سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن( میں داخلے کے لئے سیکنڈ ڈیوژن ایف اے/اے لیول جبکہ بی ایڈ )سائنس ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت ایف ایس سی /اے لیول )سیکنڈ ڈویژن( مقرر کی گئی ہے۔عربی معلمین و معلمات کے لئے اے ٹی ٹی سی پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ٗ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔ امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے بھی ارسال کرسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے مطابق داخلہ فیس صرف بینک چالان کے ذریعے قبول کی جائے گی۔ بینک ڈرافٹ /پے آرڈر قابل قبول نہیں ہونگے۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں16۔اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔