پاکستان ترکی کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے، وزیر اعظم عمران خان

 
0
1004

اسلام آباد 31 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے ترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان ترکی کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ترک صدراردوان سے زلزلےسےجانی نقصان پرتعزیت کرتاہوں، ہم ترکی کےعوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی ہرطرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے، 2005 کے زلزلے میں ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو پاکستان کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔

یاد رہے گزشتہ روزترکی میں آنےوالےزلزلے نے ساحلی شہرازمیرمیں تباہی مچادی،، جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

زلزلے کے باعث بیس سےزائد عمارتیں زمیں بوس اور سڑکوں پردرا ڑیں پڑگئی تھیں جبکہ مختلف حادثات میں آٹھ سو سےزائد افرادزخمی ہیں۔