اداکارہ ریچاچڈا نے مودی سرکارکو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا

 
0
240

نئی دہلی،12اپریل(ٹی این ایس):بھارت میں خواتین اور کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان شرمناک واقعات میں بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کے سرکردہ اور اہم افراد کے ملوث ہونے پر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریچا چڈا کو سیخ پا کر دیا ہے اور انہوں نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پوری دنیا میں نریندر مودی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور وہ کسی کے سامنے آنکھ اٹھا نے کے بھی قابل نہیں رہے ۔معروف بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے ہندوستان میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مودی حکومت اور بھارتی نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید ترین تنقید کی اور کہا ہے کہ ’’ ڈیئر حکومت!مہربانی کر کے’’ بیٹی بچاؤ ‘‘کے نعرے کو بدل کر’’ بیٹی کو ہم سے بچاؤ‘‘ کر دیجئے‘‘ کیونکہ آپ کے ہی ممبر اسمبلی آپ کے نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں، ایک مظلوم کے والد کو جیل میں مار دیا گیا ؟ خود کو ہندو کہنے کا دعویٰ مت کیجئے۔انہوں نے کہا کہ ’’آپ عورتوں کو دیوی کی نظر سے نہیں دیکھتے، تو مہربانی کر کے یہ ڈرامہ بند کر دیں۔