پاک ترک رشتوں پر مشتمل تصویری نما ئش کا افتتاح۔ صدرممنون حسین

 
0
438

اسلام آباد،13اپریل(ٹی این ایس ): صدر مملکت ممنون حسین نے پاک ترک رشتوں پر مشتمل تصویری نما ئش کا افتتاح کردیا۔ صدر ممنون حسین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاک ترک دوستی اور ثقافتی سرگرمیاں خطے میں خونریزی پر قابو پانے میں مدد دیں گی، دونوں ممالک کے بزرگوں نے اپنے جذبہ ایثار سے پائیدار پاک ترک دوستی کی بنیاد رکھی ہے،انھوں نے کہا کہ  ایسی نمائشیں پاکستان کے علاوہ ترکی میں بھی ہونی چاہیں۔اس ضمن میں تقریب سے ترک سفیر، ڈاکٹر خلیل طوقار اور فاروق عادل نے بھی خطاب کیا ۔