ہری پور کے ایک دیہی نوجوں کی فیس بک دوستی شادی میں بدل گئی، امریکی خاتون گاوں پھرہالہ پہنچ آئی اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام مریم رکھ کر باقاعدہ نکاح کر دیا گیا

 
0
1268

ہری پور، 14 اپریل  (ٹی این ایس): ہری پور کے نوجوان عدیل اعوان  کی فیس بک دوستی رنگ لے آئی، امریکن خاتون نے پاکستان آکر باقاعدہ اسلام قبول کیا اور ہفتے کے روز  عدیل اعوان نے باقاعدہ اسلامی طریقے سےاس سے نکاح کیا۔

خاتون جسکا پہلا نام  میری کتھلین تھا   کا اب اسلامی نام مریم رکھا گیا ۔علماء نے مریم کو کلمہ  طیبہ پڑھایا ۔ نکاح، جو مقامی علماء نے پڑھایا  کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دولہے عدیل اعوان کے دوستوں نے بھی  بڑی تعداد میں  شرکت کی اور عدیل اعوان کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر عدیل اعوان کی دلہن کو دیکھنے کیلئے پورا گاوں امڈ آ یا تھا  ۔