ضلع وسطی ، شرقی اور بن قاسم میں160یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے میں160نوجوان ووٹ160کاسٹ کر کے پینل منتخب کریں160گے
جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ160بلال رمضان مختلف زونز میں160یوتھ کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے
کراچی، 14 اپریل (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اتوار 15اپریل کو 11بجے دن جےآئی یوتھ کے تحت کراچی میں160ہونے والے یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے کے موقع پر لیاقت آباد ، ڈاکخانہ چورنگی پر قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے اور نوجوانوں160سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں160سے گفتگو کریں160گے ۔
ضلع وسطی، ضلع شرقی، ضلع بن قاسم میں160مختلف یوسیز کے اندر کئی پینلز مد مقابل ہوں160گے ۔یوتھ الیکشن کے حوالے سے نوجوانوں160میں160خاصی گہما گہمی و جوش وخروش پایا جارہا ہے ، یوسیز میں160بننے والے پینلز کو مختلف نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں ۔ یوسیز اور زونزمیں160پریزائڈنگ آفیسر ز اور الیکشن کمیشن کا تقرر بھی کرلیا گیا ہے ۔ پولنگ صبح 10تا شام 7بجے تک جاری رہے گی ۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں160شہر کی 110یوسیز میں160235پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں160امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دورہ کیا تھا اور منتخب ہونے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرکو مبارکباد بھی پیش کی تھی ۔
علاوہ ازیں160جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ160بلال رمضان مختلف زونز میں160یوتھ کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جن میں شاہ لطیف ،گلشن حدید،لیاقت آباد شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں جےآئی یوتھ کے تحت اتوار کو کراچی کی تاریخ کے سب بڑے یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں مختلف زونز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس میں مختلف نامزد پینل شہر کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا اپنا منشور پیش کریں گے۔













