بارش سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کی جائے، جلد نہ ہوئی تو مشکلات کا خمیازہ شہریوں کو بھتگتنا پڑے گا،شرمندگی کا مقام ہےکہ یہ حکومت سندھ کو خود کرنا چائیے تھا جو اب عدالتی حکم پر شروع کیاگیاہے: سپریم کورٹ

 
0
458

کراچی، 14 اپریل  (ٹی این ایس): سپریم کورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بارش سے قبل برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہاہےکہ نالوں کی صفائی جلد نہ ہوئی تو مشکلات کا خمیازہ شہریوں کو بھتگتنا پڑے گا،شرمندگی کا مقام ہےکہ یہ حکومت سندھ کو خود کرنا چائیے تھا جو اب عدالتی حکم پر شروع کیاگیاہے،شہریوں کو صاف پانی ملنا چائیے پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فراہمی و نکاسی ا?ب کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی،اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، درخواست گزار شہاب استو ایڈووکیٹ سمیت دیگر حکام بھی پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے واٹرکمیشن کی کارروائی سے متعلق آگاہ کرتےہوئے کہاکہ واٹرکمیشن کے سربراہ کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہوگئےہیں جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس میں کہاکہ یہی شرمندگی کا مقام ہے کہ کام اب شروع ہوا ہےاگر عدالتی کارروائی نہ ہوتی تو حکام غ?فلت کی نیند سورہے ہوتے ،انہوں نے مزید ریمارکس میں کہاکہ یہ کام آپ کو بغیر کسی ہدایت کا انتظار کرتے ہوئے خود کرنا چائیے تھا بارش کا سیزن شروع ہونےوالا ہے بلکہ کراچی کا موسم کا تو کچھ پتہ نہیں ہوتا کسی بھی وقت بارش ہوسکتی ہے،نالوں کی صفائی کب مکمل ہوگی؟ بنچ کے سربراہ نے کہاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی ملنا چائیے کیونکہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے،چیف جسٹس بھی یہی فرماتے ہیں کہ صحت کے سارے مسائل پانی سے وابستہ ہیں کہ صاف پانی پیسے کو فراہم کیا جائے تو بیماریاں ختم ہوجائیں۔

اس موقع پر درخواست گزار شہاب استو نے عدالت عظمیٰ کو بتایاکہ 4 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیاہے،شہر میں 30 بڑے نالے ہیں جبکہ 500 چھوٹے نالے ہیں جن کی صفائی میں بہرکیف کافی وقت درکار ہے،شہاب استو نے مزید ا?گاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سندھ حکومت نالوں کی صفائی کے لیے 500 ملین روپے جاری کررہی ہے،ابتدائی طورپر کورنگی ،چکرا گوٹھ،محمود ا?باد اور منظور کالونی کے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے جس کے بعد مزید نالوں کی صفائی بھی عمل میں لائی جائے گی،شہاب استو نے کہاکہ واٹر کمیشن کی کارکردگی کی بدولت معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں اور واٹر کمیشن کے سربراہ دن رات محنت کررہے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے بارش سے قبل برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی ہےکہ 5 مئی تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔