کراچی میں چھ منزلہ عمارتیں تعمیرکرنے کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا: سپریم کورٹ

 
0
321

کراچی، 14 اپریل  (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی کی وضاحت کرتےہوئے کہاہےکہ جن علاقوں میں دو منزلہ یا اس سے زائد عمارت کی تعمیرپر پابندی برقرار رہے گی اور آبزرویشن میں قراردیاہےکہ اگر پورے شہرمیں چھ منزلہ عمارتیں تعمیرکرنے کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا،چھ منزلہ عمار تیں تعمیرکرنے کی اجازت کا کوئی غلط مطلب نہ لے ،ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا صرف پابندی عائد کی ہے،مخصوص علاقے چاہے رہائشی ہوں یا کمرشل وہاں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالتی حکم کی وضاحت کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ،قبل ازیں درخواست گزارحافظ دانش اے اور اقبال میمن نامی افراد نے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے مطابق چھ منزلہ عمارتوں کی تعمیرات قانونی ہیں اور عدالت نے اس کی اجازت دی ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دو منزلہ عمارت کی اجازت دیتی ہے جس کی وجہ سے درخواست گزار ذہنی طورپر ابہام کا شکار ہیں کہ ا?خر معاملہ کیا ہے اور عدالت عظمیٰ کا فیصلہ کیاہےلہذا فاضل عدالت سےاستدعاہےکہ اپنےفیصلے کی وضاحت کردے۔بنچ کے سربراہ نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعدنہ صرف وضاحت کی بلکہ مذکورہ درخواست بھی نمٹا دی۔