ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے خورد برد کیس میں  سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجازچوہدری ،ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی اطہرحسین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی

 
0
272

کراچی، 14 اپریل  (ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے خورد برد کے نیب ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجازچوہدری ،ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی اطہرحسین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔ہفتہ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے ا?غا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو بنچ کے روبرو محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے کہاکہ کیس کی مزید سماعت کےلیے دوسرے بنچ کو بھیجا جائےجبکہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہاکہ باقی تمام ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں لیکن اطہر حسین دو سال سے جیل میں قید ہیں لہذا درخواست کی سماعت فوری کی جائے،بنچ کے سربراہ نے محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ بنچ کی تبدیلی کےلیے علیحدہ سے درخواست دی جائے،عدالت عالیہ نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔