گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کل 2582ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 08کروڑ05لاکھ 15ہزار روپے کا مال مسروقہ 06کاریں 47موٹر سائیکل اور طلاعی زیورات و دیگر اشیاء برآمد کرلیں: صدرزون پولیس

 
0
320

اسلام آباد، اپریل 14 (ٹی این ایس): صدرزون پولیس نے ایس پی صدر عامر خان نیازی کی زیرنگرانی گزشتہ پانچ ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران کل 2582ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 08کروڑ05لاکھ 15ہزار روپے کا مال مسروقہ 06کاریں 47موٹر سائیکل اور طلاعی زیورات و دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ پولیس نے 236اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا اے ایس پی ساعدعزیز نے برآمد شدہ موٹر سائیکل، کاریں، مدعیوں کے حوالے کیں۔جنہوں نے پولیس کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں برآمد شدہ مال مدعیوں کے حوالے کرنے کے متعلق ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے ایس پی ساعد عزیز تھے اس موقع پر ایس ڈی پی او ما رگلہ سرکل ، محمد ایو ب ، صدر زون کے ایس ایچ اوز، مدعی مقدمات، مصالحتی کمیٹیو ں کے ممبر ان ، معززین علا قہ بھی موجود تھے ۔ اس مو قع پراے ایس پی نے بتایا کہ ایس پی صدر عامر خان نیازی کی زیرنگرانی گزشتہ پانچ ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران کل 2582ملزمان گرفتار کیا جن میں 236اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری اور ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الرحمن بگوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں صدر زون پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔

صدر زون پولیس نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 47موٹر سائیکل اور 06کاروں سمیت طلاعی زیورات و مال مسروقہ دیگر اشیاء بھی برآمد کی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ناجائر اسلحہ میں ملوث 77مقدمات درج کیے ملزمان سے 52پسٹلز 42رائفلز 107خنجرز28 کلاشنکوف17258 روندز برآمد کیے اسی طرح منشیات کے 180مقدمات درج کیے 21289گرام چرس23150گرام ہیروین،1011گرام افیون83گرام آئس1099بوتلیں شراب برآمد کیں۔انہوں نے بتا یا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام تر ضروری اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ پولیس اور عوام میں جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ ہوسکے۔شہریوں کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ صدر زون کی مصالحتی کمٹیوں کو 27کیسز سینئر افسران جب کہ 94کیسز تھانہ جات کی طرف سے مارک کیے گے ان میں97کیسز کلیر ہوچکے ہیں جن میں تھانہ شالیمار کی کاررکردگی انتہائی قابل تعریف ہے۔اور اس کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے صدر زون کی کارروائی کے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے موٹر سائیکل نمبر CL-415،موٹر سائیکل نمبر YN-402،موٹر سائیکل نمبر VL-068،موٹر سائیکل نمبر AGR-686،موٹر سائیکل نمبر GQ-428،موٹر سائیکل نمبر SQ-141،موٹر سائیکل نمبرCM-232،موٹر سائیکل نمبر ADM-508،موٹر سائیکل نمبر FP-504موٹر سائیکل نمبرADQ-978،موٹر سائیکل نمبر VL-676،موٹر سائیکل نمبرRIM-1235،موٹر سائیکل نمبر، LHS-2487،موٹر سائیکل نمبر RIL-6625اورموٹر سائیکل نمبر LEL-9258 شامل ہیں ، اسی طرح تھانہ رمنا پولیس نے موٹر سائیکل نمبرATR-758،موٹر سائیکل نمبر APF-18،موٹر سائیکل نمبرATL-847،موٹر سائیکل نمبر APF-،موٹر سائیکل نمبرBQ-547،موٹر سائیکل نمبر XN-356،موٹر سائیکل نمبر RLB-7979موٹر سائیکل نمبر YR-997،موٹر سائیکل نمبرALN-821،موٹر سائیکل نمبر RIK-8206،موٹر سائیکل نمبر XN-886موٹر سائیکل نمبر AHP-977،موٹر سائیکل نمبر ،ARP-989،موٹر سائیکل نمبر،AQL-520،موٹر سائیکل نمبر AKN-877 اورتھانہ گولڑہ پولیس نے موٹر سائیکل نمبر LL-395موٹر سائیکل نمبرXM-749 جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے03کاروں سمیت موٹر سائیکل نمبر ER-221،موٹر سائیکل نمبرRIL-8351،موٹر سائیکل نمبرRIL-9811،موٹر سائیکل نمبر AR-165،موٹر سائیکل نمبرMNN-2339،موٹر سائیکل نمبر RIM-5825،برآمد کرلی۔