موٹروے پولیس نے لاہور سے چھینی جانے والی گاڑی برآمد کر لی

 
0
381

اسلام آباد، اپریل 14 (ٹی این ایس): موٹروے پولیس نے لاہور سے چھینی جانے والی گاڑی برآمد کر لی۔ترجمان موٹروے پولیس نے اس بارے میں بتایا کہ بلکسکر کے قریب موٹروے پولیس سپیڈ جیکنگ کر رھی تھی، اور جب  143کلومیٹر کی رفتار کیساتھ چلنے والی ایک کار کو روکا گیا تو اسکے ڈرائیور موسیٰ خان کو دوران گفتگو مشکوک محسوس کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تفتیش کرنےاور کار کی تلاشی پر پتہ چلا کہ ملزم نے لاہورسے یہ گاڑی چھینی تھی۔کار اور ملزم کو لوکل پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹر سید کلیم امام انسپیکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے افسران کی اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔