ایم ایم اے رہنما حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی نتائج روکنے کا الزام عائد کردیا

 
0
362

کراچی26جولائی(ٹی این ایس)دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) نے بھی پولنگ عملے کی طرف سے نتائج روکنے کا الزام عائد کردیا ہے ۔ایم ایم اے کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ شہر بھر میں نتائج نہیں دئیےجارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے 21 قومی اور 42صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پولنگ ایجنٹوں نے بات کی تو انہیں پولنگ اسٹیشنز سےنکال دیا گیاجہاں گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے وہاں بھی نتائج جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ فارم 45 نہ دینے نے الیکشن پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔یاد رہے کہ انتخابی نتائج کے اجراء کے حوالے سے ن لیگ ، ایم کیو ایم ،پی ایس پی ، پی پی اور ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی پولنگ عملے کے رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔